بنگلادیش میں بارشیں اور سیلاب،100 افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر

bangladesh flood

bangladesh flood

بنگلادیش : (جیو ڈیسک) بنگلادیش میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، ایک سو افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوگئے۔ سیلاب نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی ہے۔ سیکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

پانچ دن سے جاری طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شدت میں مزید اضافہ کردیا، زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں،محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔