بھارتی وفد 19دسمبر کو پاکستان آئے گا

Pak India Talks

Pak India Talks

پاکستان نے بھارت کی جانب سے انیس دسمبر کو وفد بھیجنے کی درخواست پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ بھارتی وفد پاکستان کے عدالتی کمیشن کے دورے کے حوالے سے امور طے کرے گا۔ جس کے بعد پاکستانی عدالتی کمیشن بھارت کا دورہ کرے گا اور ممبئی حملوں کے حوالے سے گواہان پرجرح کرے گا۔ بھارتی وفد اٹارنی جنرل پاکستان اور قانون سے متعلق دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے نئے ویزا معاہدے پرعمل درآمد شروع کردیا۔ جس کے تحت دونوں ممالک کا دورہ کرنیوالے عام افراد ،کاروباری طبقے اور مذہبی رسوم کی ادائیگی کیلئے جانیوالوں کو سہولیات دی گئی ہیں۔