پارٹیاں بدلنے والے فصلی بٹیرے ہوتے ہیں ، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gillani

Yousuf Raza Gillani

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی کے لوگوں سے وفاداری تبدیل کرنے سے انقلاب نہیں آتا۔ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وفاداریاں بدلنے والے فصلی بٹیرے ہوتے ہیں، فصل کٹتے ساتھ ہی اڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو پہلی بار برابری کی بنیاد پر فنڈز دئیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی شفاف الیکشن ہوئے پیپلز پارٹی کی جیت ہی ہوئی ہے اور اس بار بھی فتح ان ہی کی جماعت کی ہو گی۔