میرواعظ کی وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور دیگر سے ملاقاتیں

 

Umar Farooq

Umar Farooq

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اے این پی کے قائد اسفند یار ولی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور مسئلہ کشمیر سمیت پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہے۔ کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور طریقے سے پیش کرنے پرحکومت اور عوام حریت قیادت کی سیاسی بصیرت کو سراہتی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہش مند ہے ۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستانی حکومت اور عوام کی غیر مشروط حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ میرواعظ عمرفاروق نے ق لیگ کیسربراہ چوہدری شجاعت سیان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔ ذرائع سے گفتگو میں چوہدری شجاعت کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے اورقیادتوں سے بات چیت بھی جاری رہیگی ۔ مشاہدحسین سید نیکہاکہ کشمیر کی مظلوم عوام کیلئے اقوام متحدہ نوٹس لے اورقراردادوں پرعمل کرائے ۔

میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیریوں کے بغیرمسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہیں نکل سکتا۔ اس سے قبل حریت کانفرنس کے وفد نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے بھی ملاقات کی ۔ اسفند یارولی کاکہنا تھاکہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ، تشدد کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔ میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ مسائل کا حل طاقت نہیں ،ڈائیلاگ اور گفت و شنید سے نکلے گا ۔