بھارتی ہائی کمشنر کی بھٹو اور بینظیر شہید کے مزاروں پر حاضری

sharat sabharwal

sharat sabharwal

لاڑکانہ : (جیو ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر شردسبھروال نے لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیربھٹو کے مزاروں پر حاضری دی۔انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو کی پھانسی اور بینظیرشہید کے قتل پر بھارتی عوام کو بھی اتنا ہی دکھ ہوا تھا جتنا پاکستان کے عوام کو۔ بھارتی ہائی کمشنر شرد سنبھروال نے لاڑکانہ میں ذولفقار علی بھٹو ،بینظیر بھٹو شہید و دیگر کی مزارات پرحاضری دی۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کے کراچی سے بھارت کیلئے ویزہ حاصل کرنے کیلئے اب اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑتی تاہم کراچی میں بھارتی قونصل خانہ کھولنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

شرد سبھروال کا کہنا تھا کہ ذولفقار علی بھٹو نے ملک کو نیا آئین دینے کیساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی نئی بنیاد رکھی۔ اس دور میں بیشتر معاہدے ہوئے جنہوں نے آج تک تعلقات کو بنائے رکھا ہے۔ بینظیر بھٹو نے ملک اور خطے کو پروگریسو اور ماڈرن وژن کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔

شرد سبھروال نے مزید کہا کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے دونوں طرف کی حکومتیں کھیلوں کے رابطوں کو فروغ دینا چاہتی ہیں لیکن کونسا ایونٹ کب اور کہاں ہونا ہے اس کا فیصلہ کرکٹ کی باڈیز کو کرنا ہے۔