دہشتگردی کی حالیہ لہر،آپریشن کا ردعمل ہے، میاں افتخار

mian iftikhar

mian iftikhar

خیبر پختونخواہ ( جیو ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر قبائلی علاقوں میں جاری کامیاب فوجی آپریشن کا ردعمل ہے۔ پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی وزیر اعلی ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فوج نے کرم ، اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کئے ہیں۔

میاں افتخار حسین نے افغانستان امریکہ اور پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ کوئی بھی ملک انفرادی طور پر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتا تقریب سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے بھی خطاب کیا۔