بھارتی ہائی کمشنر کی چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے لاہور میں چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ 2012 میں ہی شائقین کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی خبر دیں گے۔