بھارت : آبروریزی سے ہلاک ہونیوالی طالبہ کے لواحقین سراپا احتجاج

Protests

Protests

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت میں آبروریزی سے ہلاک ہونیوالی طالبہ کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک قاتلوں کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بھارت کی اجتماعی آبروریزی کے بعد ہلاک ہونے والی طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب تک اس کے قاتلوں کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑائی کی ابھی شروعات ہوئی ہیں۔

ہم تمام ملزمان کو پھانسی پر لٹکتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم آخر تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ واضع رہے کہ 16 دسمبر کو نئی دہلی میں ایک بس پر 23 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے بعد چلتی ہوئی گاڑی سے پھینکنے کے الزام میں 6 افراد کو اقدام قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔

وہ ہفتے کے روز سنگاپور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی اور اتوار کی صبح دہلی میں واپس لا کر اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔