بھارت افغانستان اورایران میں ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ

Railway line

Railway line

بھارت کے تعاون سے افغانستان سے ایران کی بندرگاہ چاربہار تک نوسوکلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔
افغانستان سے چابہاربندرگاہ تک کا فاصلہ تقریبا نوسوکلومیٹر ہے جبکہ یہی فاصلہ پاکستان کے مغرب میں واقع بندرگاہ گوادر سے محض بہتر کلومیٹر ہے ۔ اس منصوبے سے بھارتی کمپنیوں کو براہ راست افغانستان کی معدنیات تک رسائی اور ڈھیروں وسائل میسر آئیں گے ۔ بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ریلوے منصوبہ کابل کا اسلام آباد پر انحصارکم کرنے میں مددگار ہوگا ۔