بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

india

india

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارت نے مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
ممبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز اکیاسی رنز دو کھلاڑی آوٹ سے کیا تھا جس کے بعد پوری ویسٹ انڈین ٹیم ایک سو چونتیس رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ اس طرح بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں فتح کیلئے دو سو تینتالیس رنز کا ہدف ملا۔
بھارتی اسپنر پرگیان اوجھا نے چھ اور اشون نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت نے آخری روز مہمان ٹیم کے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو ویرات کوہلی تریسٹھ اور وریندر سہواگ ساٹھ رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ کھیل کے اختتام سے دو گیندیں قبل بھارت کو میچ میں کامیابی کیلئے صرف دو رنز درکار تھے تاہم آخری گیند پر بھارتی ٹیم نو وکٹ پر دو سو بیالیس رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال نے تین جبکہ بشو اور سیموئلز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔