بنگلہ دیش ٹیم سے اشرفل ڈراپ، فرہاد رضا کی واپسی

ashraful

ashraful

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے محمداشرفل کوڈراپ کردیا جبکہ فرہاد رضا کی تین سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز انتیس نومبرکوٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ جس کے بعد تین ایک روزہ میچز اور دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔
مشفیق الرحمن کو کپتان برقرار رکھا گی اہے۔ محمود اللہ جو بیماری کے باعث ویسٹ انڈیز سے سیریز نہیں کھیل سکے تھے نائب کپتان ہونگے۔ اولین ٹیسٹ میں سات وکٹیں لینے والے الیاس سنی بھی ٹیم میں شامل ہیں، دیگرکھلاڑیوں میں تمیم اقبال ، امرالقیس ، شاکب الحسن ، الوک کپالی ، نعیم اسلام ، شفیع اسلام ، ناصر حسین ، عبدالرزاق ، نظم الحسن ، روبل حسین اورشہریارنفیس شامل ہیں۔