قومی خواتین کرکٹ ٹیم ڈھاکہ سے وطن وآپس پہنچ گئی

Sana mir

Sana mir

قومی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے بعد ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر قومی خواتین ٹیم کی آمد کے موقع پر ان کے اہل خانہ نے استقبال کیا۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل میں پہنچی جہاں اسے ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ تاہم قومی خواتین ٹیم نے عالمی کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایئرپورٹ پر پاکستان ٹیم کی کپتان ثنا میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تین ہدف تھے جسے انہوں نے پوار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلا ہدف عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرنا، دوسرا ٹیم کی رینکنگ بہتر بنانا اور آخری ہدف فائنل میں پہنچنا تھا۔