بھارت : بدعنوانی کی روک تھام کیلئے بل آج لوک سبھا میں پیش کیا جائیگا

indian parliament
نئی دہلی : بھارت میں بدعنوانی کی روک تھام کے لئے لوک پال بل آج بھارتی پارلے منٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔لوک پال بل کا مقصد بدعنوانی کی روک تھام کے لئے ایک ادارہ قائم کرنا ہے۔ یہ بل آج لوک سبھا میں پیش کیا جارہا ہے جو غور کیلئے قائمہ کے سپرد کیا جائے گا۔ بل کے مطابق مجوزہ لوک پال کا ادارہ ارکان پارلے منٹ ، وزرا اور سرکاری افسروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کریگا۔ تاہم وزیراعظم پر الزامات کی اس وقت تک تحقیقات نہیں کی جاسکے گی جب تک وہ عہدے پر فائز ہو۔ البتہ عہدہ چھورنے کے بعد اس کے خلاف تحقیقات کی جاسکیں گی۔ بل کے تحت لوک پال ادارے کا ایک صدر اور دس ارکان ہوں گے جن میں سے نصف کا تعلق عدلیہ سے ہوگا۔ مجوزہ ادارے کا اپنا استغاثہ اور تحقیقاتی شعبہ بھی ہوگا۔