بھارت : بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد ہلاک

India Bus Crash

India Bus Crash

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چمبہ سے دولیرا جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

حکام کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔