شمالی وزیر ستان آپریشن کے وقت امریکا سرحد سیل کرے: پاکستان

North Waziristan operation

North Waziristan operation

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستانی سکیورٹی حکام نے امریکا سے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے وقت وہ لازمی طور پر افغان سرحد کو سیل کردے۔

سینئیر پاکستانی سیکیورٹی افسر نے کہا کہ جب تک افغان سرحد سیل نہیں ہوگی شمالی وزیر ستان میں آپریشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو بار پہلے بھی شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا گیا لیکن سرحد سیل نہ ہونے کی وجہ سے شدت پسند افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ امریکا اس پوائنٹ پر توجہ نہیں دیتا اور پہلے بھی وہ سرحد سیل کرنے میں ناکام رہا ہے۔