بھارت: خاتون سے زیادتی کا الزام، 6 افراد گرفتار

Raping Woman

Raping Woman

امرتسر(جیوڈیسک) بھارت میں خاتون مسافر سے جنسی زیادتی کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔بھارت میں ایک کوچ میں خاتون مسافر سے جنسی زیادتی کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں نئی دہلی میں ایک بس پر طالبہ سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے بعد ملک گیر سطح پر احتجاج کی لہر شروع ہونے کے کئی ہفتوں بعد سامنے آئی ہیں۔

مقامی پولیس آفیسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون پنجاب کی شمالی ریاست میں اپنے مہکے جانے کے لئے کوچ پر سوار ہوئی تھی جب اسے اغوا کر لیا گیا اور امرتسر شہر کے سرحدی ضلع میں ایک گھر میں لے جایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 5 افراد نے مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ہفتہ کی صبح اس کے مہکے کے نزدیک پھینک دیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ 29 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان افراد نے 11 جنوری کی رات خاتون کو زبردستی اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا کہ ساتویں مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔