ترکی: پٹریاٹ میزائل کی تنصیب، جرمن فوج کا سروے جاری

German Army

German Army

انقرہ: (جیوڈیسک)ترکی میں پٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کیلئے جرمن فوجوں کا سروے جاری۔ ترکی کے جنوبی صوبے کا رامان ماراس میں پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کے لئے جرمن فوج کے اہلکاروں نے سروے شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جرمن اہلکاروں کا وفد ترکی کے غازی فوجی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ نیٹو کے فیصلے کے مطابق ترکی کے جنوب میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا مقصد ہمسایہ ملک شام کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے سے دفاع کرنا ہے۔