بھارت سازش کے تحت مسئلہ کشمیر کو ابھار رہا ہے ، گلزار احمد ایڈووکیٹ

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بھارت سازش کے تحت مسئلہ کشمیر کو ابھار رہا ہے بھارت کومعلوم ہونا چاہیے کہ شہداء کا خون آخر کار رنگ لائے گا غازیوں اورشہیدوںکی قربانیاں رنگ لائیں کررہیں گی انہوں نے کہاکہ حیدر آباد ،جونا گڑھ،مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارت کی سازش سے ہوا حیدر آباد ،جونا گڑھ مقبوضہ کشمیر کی علیحدگی اور ناجائز قبضہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے اور پھر اوپر سے بھارت نے عالمی سازش کرکے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا۔

ان حالات میں حیدر آباد ،جونا گڑھ اور بنگلہ دیش کی علیٰحدگی ہمارے اوپر قرض ہے بھارت کا ۔جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہمارا حق ہے بھارت جتنا مرضی زور لگائے آخر کار اس کو مقبوضہ کشمیر خالی کرنا پڑے گا اور کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا ایل او سی پر بھارتی افواج کے مظالم اور مقبوضہ کشمیر کے اندر قت وغارت گری کو کشمیری قوم بھلا نہیں سکتی حریت قیافت سیسہ پلائی دیواربن کر کردار ادا کرے ان کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

علی شاہ گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور دوسری حریت قیادت یکجان ہو کر تحریک آزادی کشمیر کیلئے رول ادا کرے انکا اتحاد اولین قومی تقاضہ ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے چار مواقع آئے مگر کشمیری قوم کی لیڈر شپ کی غلطیوں اور اسلام آباد کی نا عاقبت اندیشی سے مسلہ کشمیر طوالت اختیار کر گیا ۔