ایس پی بھمبر سردار الیاس نے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ASI زوہیب طاہراور عمیر رشید کو معطل کر دیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس پی بھمبر سردار الیاس نے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ASI زوہیب طاہراور عمیر رشید کو معطل کر دیا دونوں پولیس آفیسران ابھی زیر تربیت تھے تفصیلات کیمطابق SP بھمبر سردار محمد الیاس نے گزشتہ روز دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر دو ASI زوہیب طاہر اور عمیر رشید کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

دونوں پولیس آفیسران نے گزشتہ دنوں دوران ڈیوٹی رات کو غلام رسول پٹرول پمپ کے قریب ایک 2Dگاڑی کی چیکنگ کی جس میں سوار دو افرادجو شراب کے نشے میں دھت تھے کو تھانہ بھمبر لا رہے تھے کہ دونوں افراد راستے میںلاری اڈہ کے قریب مذکورہ پولیس آفیسران کی غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی سے اتر کرفرار ہو گئے جسکی اطلاع ملنے پر SPبھمبر نے دونوں ASIکو اپنے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر فوری طور پر معطل کر دیا یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں پولیس آفیسران زیر تربیت تھے ۔