بھارت سے کبڈی کا میچ جتنے والا بھولا پہلوان کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پر والہانہ استقبال

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (عاصم ایاز سے) نوجوانوں کے ڈھول پر بھنگڑے اور ڈانس ۔ٹو بہ ٹیک سنگھ ۔ بھولا پہلوان کا تعلق بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ سر ہند کالو نی سے ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ روایتی حر یف بھا رت کوپنجاب یو تھ فیسٹول میں کبڈ ی کا میچ ہرانے والا بھو لا پہلوان جب ٹو بہ ٹیک سنگھ پہنچا تو شہر یوں کی بڑ ی تعداد نے اس کا والہا نہ استقبال کیا اور ڈھو ل کی تھا پ پر نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے اور اسے اپنے کند ھوں پر اٹھاکر شہر کا چکر لگوایا ۔

بھو لا پہلوان پر شہر یوں نے نوٹوں اور گلا ب کے پھولوں کی بارش کر دی ۔ بھو لا پہلوان جب گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے بھی خوشی کا اظہا ر کر تے ہو ئے اپنے بیٹے کو مبارکباد دی اور اس پر نوٹ نچھاور کئے اور اس کے دستوں کی مٹھا ئی اور چا ئے سے تواضع کی بشارت عر ف بھولا پہلوان کو دیکھنے کیلئے شہر یوں کی بڑ ی تعداد اس کے گھر کے باہر جمع ہو گئی اور جیت کی خوشی میں اس کے دستوں نے زبر دست ہوائی فائرنگ ۔

بھو لا پہلوان نے میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ پا کستان کی حکومت اگر ہماری مد د کر ے تو ہم بھا رت کیا پوری دنیا کو کبڈ ی کا میچ ہرا سکتے ہیں ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پہلوانوں کیلئے کو ئی اکھاڑہ نہیں ہے ہم ا پنی مد د آپ کے تحت قبر ستان میں پر یکٹس کر تے ہیں میر ی حکو مت سے اپیل ہے کہ وہ پہلوانوں کے لئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی اکھاڑہ بنا ئے جا ئے ۔