چوہدری انور جاوید پلاہ گراں نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

کوٹلہ( ارب علی خان)چوہدری وجاہت حسین کے قریبی ساتھی سابقہ امیدوار برائے ناظم یونین کونسل چڑیاولہ چوہدری انور جاوید پلاہ گراں نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چوہدری تنویر احمد کوٹلہ،چوہدری لیاقت بھدر سابقہ ایم پی اے ،چوہدری محمد عباس ککرالی،ایس پی چوہدری محمد اعظم بھدر ،میجر خالد بشیر بھدر نے وفد کے ہمراہ پلاہ گراں میں چوہدری انور جاوید سے ملاقات کی اور انھیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جو انھوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

اس موقع پر چوہدری انور جاوید نے کہا کہ میں نے کوٹلہ برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے مل کر کام کریں گے اور میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔اس موقع پر چوہدری انور عموآنہ سابق ممبر ضلع کونسل ،ملک عبدالغنی ،ظہیر عباس ایڈوکیٹ،حاجی چوہدری محمد خان سابق کونسلر یونین کونسل چڑیاولہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی۔