بھارت : طالبہ زیادتی کیس کے 5 ملزمان عدالت میں طلب

India Rape Case

India Rape Case

دہلی(جیوڈیسک)نئی دہلی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی میں ملوث پانچ ملزمان کو سات جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ طالبہ کے دوست کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک گھنٹے تک سڑک پر تڑپتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں طالبہ کے دوست نے کہا کہ وہ اور تششد د کا نشانہ بننے والی لڑکی ایک گھنٹے تک مدد کے لئے چیخ و پکار کرتے رہے لیکن کسی نے مدد نہیں کی جبکہ پولیس نے تھانے کی حدود کے تعین میں کافی وقت ضائع کر دیا۔

بدترین تشدد کے باعث وہ بے ہوش ہو گئے لیکن ملزمان انہیں لوہے کی راڈوں سے پیٹتے رہے اور بس سے باہر پھینکے کے بعد کٍچلنے کی بھی کوشش کی۔ لڑکے نے عوام سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔ واقعے میں ملوث پانچ افراد کے خلاف اسپیڈی ٹرائل شروع کیا جا چکا ہے جس میں انہیں سزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔