اپر اورکزئی : جیٹ طیاروں کی بمباری ، 8 عسکریت پسند ہلاک

Upper Orakzai Agency

Upper Orakzai Agency

اور کزئی (جیو ڈیسک) اپر اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 عسکریت پسند ہلاک ، جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ارغنجو میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے، سرکاری ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے عسکریت پسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ  ہو گئے جب کہ ان ٹھکانوں میں موجود 8 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف فورسز کی کاروائیاں تاحال جاری ہیں۔