بھارت : فضائی حدود کی خلاف ورزی،طیارے کوجودھ پور میں اُتار لیا گیا

india plane

india plane

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی حکام نے چارٹرڈ طیارے کو ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے پر جودھ پور میں اتار لیا۔ طیارہ مسقط سے ڈھاکا جانے جا رہا تھا۔ طیارے کو مزید تحقیقات کے لیے سنگانر سے جے پور منتقل کردیا گیا ہے۔پائلٹ کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے اسے راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ دہلی کی جانب سے جہاز کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاع پر علاقائی ایئرپورٹ انتظامیہ نے جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے پاس سے کلیئرنس ملنے کے بعد جہاز کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔