پاکستان نیٹو سپلائی کی بحالی پر غیر واضح ہے، امریکا

while house

while house

امریکا : (جیو ڈیسک)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی کی بحالی پر غیرواضح ہے لہذا امریکا پرامید ہے کہ پاکستان اندرونی دباو سے نکل کر معاملے پر پیش رفت کرے گا۔نیٹو رسد بحالی کے حوالے سے امریکی وفد کی پاکستان سے واپسی کے بعد وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیٹو رسد کی بحالی میں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں غیر واضح ہے۔ گو کہ امریکا نے اپنی جانب سے سپلائی کی بحالی کے حوالے سے خواہشات کا اظہار کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تکنیکی ٹیم پینتالیس روز کی بات چیت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی بحالی میں معاملات کو طے کرنا چاہتا ہے مگر اندرونی دباو کے سبب کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔ امریکا نیٹو سپلائی پر مذاکرات کی حتمی رضا مندی پر راضی ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب پاکستان نیٹو سپلائی کی بحالی میں پیش رفت کرے۔