بھارت : ممبئی ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،27 افراد ہلاک

traffic accidents

traffic accidents

بھارت : (جیو ڈیسک) بس بارات کو واپس لیکر جا رہی تھی کہ سڑک کے درمیان رک گئی اور ٹمپو گاڑی اس سے ٹکرا گئی، مرنے والوں میں11خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پونا شہر کے ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار بس سٹرک پر کھڑی منی بس سے جا ٹکرائی۔ حادثہ میں کم ازکم 27 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو پونے کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ خالہ پور کے قریب مبمئی پونا میں شاہراہ پر پیش آیا۔

ریاستی ہائی وے پولیس کنٹرول کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خراب کسی تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی۔ اسی اثنا ایک تیز رفتار ٹیمپو گاڑی اس سے ٹکرا گئی جس سے بہت سے لوگ ہلاک ہوگئے۔ یہ بس ممبئی کے شمال مشرقی علاقے گھاٹ کوپر سے ایک بارات کو لیکر پونا واپس جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔شدید زخمیوں کو ممبئی اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔