قطر : شاپنگ مال میں آتشزدگی، 19 افراد جاں بحق

fire

fire

قطر : (جیو ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگ گئی جس سے انیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چودہ بچے بھی شامل ہیں۔قطر کی وزارت داخلہ نے بھی بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے بعد پھیلنے والے دھویں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئین لیکن کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔