بھارت : ممبئی حملوں کے منصوبہ ساز کے ریمانڈ میں توسیع

mumbai attack

mumbai attack

بھارت (جیوڈیسک)ممبئی حملوں کے منصوبہ ساز کے ریمانڈ میں توسیع ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ابوجندل کے ریمانڈ میں اکتیس جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابو جندل کو انتہائی سخت حفاظتی حصار میں ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ابو جندل ممبئی کی انسداد دہشت گردی کے خصوصی سیل کی تحویل میں ہے۔ عدالت نے سیل کو ہدایت کی کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ابو جندل کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا جائے۔ابو جندل پر ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔