بھارت میں جوہری پلانٹ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

Indian People protest

Indian People protest

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایٹمی پلانٹ کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس پھینکنے کے بعد مظاہرین کو سمندر کی پناہ لینا پڑی۔بھارت کے کوڈان کولام ایٹمی پلانٹ کے خلاف سائٹ پر چار ہزار مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس سے بچنے کے لیے لوگوں کو سمندر میں کودنا پڑا۔

اس کے علاوہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھی پولیس کو آنسو گیس فائر کرنا پڑی جس سے بچنے کے لیے مظاہرین کو سمندر کی پنا ہ لینا پڑی۔ مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ یہاں اس پلانٹ میں یورینئم کی افزودگی ختم کرنے کا م طالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبہ کے پورا ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔