افغان طالبان کی برطانوی شہزادے کو قتل کی دھمکی

Harry afghanistan

Harry afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان نے برطانوی شہزادے ہیری کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ وہ افغانستان میں برطانوی شہزادے ہیری کوہلاک کرنے کیلئے بڑا پلان بنارہے ہیں۔

طالبان کے مطابق پرنس ہیری کو اغوا کرنا ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتا۔ شہزادہ ہیری کو بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ چار ماہ کے لئے دوبارہ افغانستان میں تعینات کیا گیا ہے۔