پاراچنار میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق40 زخمی ہوگئے

parachinar bomb blast

parachinar bomb blast

پارا چنار (جیوڈیسک)پارا چنار میں خود کش حملے سے آٹھ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پارا چنار میں کشمیر چوک طوری مارکیٹ میں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہو گئی۔ امدادی کارکنوں کی آمد سے قبل علاقہ مکینوں اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔