بھارت میں دریا کے کٹاؤ نے بائیس سو سے زائد دیہات چاٹ لیے

india river

india river

آسام : (جیو ڈیسک) بھارت میں دریا کے کٹاؤ نے بائیس سو سے زائد دیہات چاٹ لیے۔ پچاس لاکھ سے زائد افراد متاثر بھارتی ریاست آسام میں بہنے والے دریائے برہم پترا کے پانی نے دریا کے کناروں کو کاٹنا شروع کردیا۔ جس سے بڑی تعداد میں دیہات متاثر ہوئے ہیں اور ان دیہاتوں کے پچاس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کٹاؤ سے چار ہزار کلو میٹر سے زائد رقبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کٹاؤ اسی مربع کلو میٹر سالانہ کے حساب سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہر سال دریا کے کنارے کی آبادیوں کو نقل مکانی کرنی پڑرہی ہے۔ پانی کی سطح کو کنٹرول کرنے کے ناقص انتظام کی وجہ سے بھاری مقدار میں پانی مختلف ڈیموں سے دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دریا کے کنارے کی آبادی اکثر سیلاب اور دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔