امریکہ:کولاراڈو کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

colorado

colorado

کولاراڈو : (جیو ڈیسک) امریکا کی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں  پایا جاسکا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کولاراڈو کی علاقی فورٹ کولنز میں آگ اور دھوئیں کے بادل کئی کلو میٹر طویل رقبے پر پھیل گئے ہیں۔آتشزدگی سے اب تک اٹھارہ عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ سینکڑوں مکینوں کومحفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے،حکام کے مطابق نیشنل گارڈزکے سو اہلکار اور تین سو فائر فائٹرز آگ کو بجھانیکی کوششوں میں مصروف ہیں۔جن کوپانچ ائیرٹینکر اورآٹھ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے۔