افغانستان : مٹی کے تودے گرنے سے 80 افراد ہلاک

afghanistan landsliding

afghanistan landsliding

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے اسی افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کیمطابق گذشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد جنوبی صوبے بغلان کے پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے اسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تودہ گرنے سے بائیس مکانات ملبے تلے دب گئے۔ اب تک دو خواتین کی لاشیں نکالی جا چکیں ہیں جبکہ بائیس زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضروری سامان کی قلت کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔