پشاور : بڈھر پیر میں خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

peshawar blast

peshawar blast

پشاور : (جیو ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے گاؤں بازید خیل میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔بازید خیل کے بس سٹاپ کے قریب بڈھ بیر کے سابق ناظم اور مقامی امن کمیٹی کے سربراہ محمد فہیم خان کی گاڑی سے ایک خود کش بمبار ٹکرایا اور دھماکہ کر دیا۔

گاڑی میں فہیم خان موجود نہیں تھے لیکن ان کے دوسرے دو ساتھی جاں بحق اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فہیم خان پر اس سے پہلے بھی کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔