میمو رپورٹ عدالت میں چیلنج کرینگے، حسین حقانی

hussain haqqani

hussain haqqani

سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے میمو کمیشن کی رپورٹ کو متعصب قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ کے لارجر بنچ میں میمو اسکینڈل کی سماعت کے بعد حسین حقانی نے اپنا ردعمل ٹوئٹر کے ذریعے ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا میمو کمیشن کی رپورٹ سیاسی تعصب پر مبنی ہے۔ کمیشن کے ارکان نے تہیہ کر رکھا تھا ان کا موقف نہیں سنا جائے گا۔ پاکستان کے سابق سفیر نے کہا جس طرح ڈاکٹر کو گھر بلا کر پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکتا اسی طرح الزام لگانے والے کو دفتر بلا کر فرانزک ٹیسٹ نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کمیشن کے قیام اور جانبدارانہ رویے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا۔

حسین حقانی نے کہا میمو کمیشن کی رپورٹ کا مقصد حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا فوجی آمروں کو آئین میں ترمیم کا موقع دینے والے اور غیرملکیوں کیسامنے سر جھکانے والے کسی کی حب الوطنی کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں۔