سپریم کورٹ میں تاریخ کے اہم مقدمے کی سماعت

arsalan iftikhar

arsalan iftikhar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ میں تاریخ کے اہم مقدمے کی سماعت آج ہورہی ہے ۔ ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض آج بذات خودعدالت میں پیش ہوں گے۔ اس حوالے سے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے روبرہ دھماکا خیز بیان دیں گے۔ سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار پر مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں جس پر ان کے والد اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیا تھا ۔ کرپشن کی نشاندہی میڈیا نے کی تھی ۔ ملک ریاض گزشتہ شب بیرون ملک سے وطن لوٹے ہیں ۔

ملک ریاض ارسلان افتخار از خود نوٹس کے مرکزی کردارہیں ۔وہ آج سپریم کورٹ میں پیش ہوکر مبینہ ثبوت بھی پیش کریں گے۔