بھارت میں میلے کے دوران بھگدڑ،8 افراد ہلاک، 20 زخمی

Stampead

Stampead

بھارتی ریاست گجرات میں مندر پر میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ گجرات کے بھاوناتھ مندر پر ہزاروں عقیدت مندوں میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب دو گاڑیوں کی وجہ سے میلے کے گراونڈ کا مین گیٹ بند ہوگیا۔

بھگدڑ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد میں تین خواتین، دو بچے اور مرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق بیس زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔