بھارت میں 300 سالہ قدیم لوی میلہ شروع ہو گیا

Festival in India

Festival in India

بھارت (جیوڈیسک)بھارت کی ریاست ہماچل کے صدر مقام رام پور میں روایتی لوی میلے کا آغاز ہو گیا۔تین سو برس قدیم میلہ ہر سال موسم سرما کے آغاز پر لگایا جاتا ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں مقامی افراد ہاتھ سے بنائی اشیا اور خشک میوہ جات فروخت کے لئے پیش کرتے ہیں۔

ہماچل کی اونی چادریں اور روایتی ٹوپیاں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں۔ ہماچل کی گورنر ارمیلا سنگھ نے رنگا رنگ تقریب میں میلے کا افتتاح کیا۔