کراچی کی خراب صورتحال میں فوجی مداخلت کا خدشہ ، امریکی رپورٹ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) امریکی تھنک ٹینک “یونائیٹڈ سٹیٹس آف پیس” نے کراچی میں جاری قتل و غارت کے کھیل کو خود پاکستان میں امن کے حوالہ سے خطرناک قرار دیدیا اور واضح کیا ہے کہ قتل و غارت کا یہ رجحان آنے والے دنوں میں یہاں فوجی مداخلت کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک “یونائیٹڈ سٹیٹس آف پیس” کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وقتی ہو گا مستقلا نہیں کیونکہ کراچی کا بڑا المیہ یہ ہے کہ جو سیاسی قوتیں کراچی میں امن و امان کی ذمہ دار ہیں وہی اپنے اپنے سیاسی مفادات کیلئے کراچی میں بدامنی کی ذمہ دار بھی ہیں۔ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی پناہ گاہوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ رجحان جاری رہا تو مستقبل میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے یہاں ڈرون حملوں کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ کراچی کاسائز اور اس کا محل وقوع اس عمل کا متقاضی نہیں ہو گا۔

کراچی میں تحریک انصاف کا کردار نئے فساد کو جنم دے سکتا ہے کیونکہ اے این پی کو تشویش ہے کہ تحریک انصاف کے موثر سیاسی کردار کے باعث پشتون ووٹ تقسیم ہوسکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا جمہوری مستقبل مشکوک ہے۔