کراچی : سچل سے ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر 8 دہشت گرد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی کے علاقے سچل سے سی آئی ڈی پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکر لیا جس کی نشاندہی پر 8 دہشت گرد پکڑے گئے، دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی سربراہی میں سی آئی ڈی پولیس نے سچل کے علاقے سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر جمالی گوٹھ میں آپریشن کے 8 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے دستی بم، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈالمیا میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ حسین ہزارہ گوٹھ سے پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ اس سے پہلے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے ایک زخمی ملزم سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔