بھارت : ٹرین میں آگ لگنے سے25 افراد ہلاک ہوگئے

tamil nadu express

tamil nadu express

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے نیلور میں تامل ناڈو ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے باعث پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ایک بوگی میں لگی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے دوسری بوگیوں میں پھیل گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پچیس افراد ہلاک جبکہ متعدد جھلس گئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔