شمالی وزیرستان : میر علی میں ڈرون حملہ 7 افراد ہلاک ہوگئے

drone attack

drone attack

شمالی وزیرستان(جیوڈیسک)پاکستان کے بھر پور احتجاج کے باوجود پاکستان پر ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں جاسوس طیاروں کے حملے میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ امریکا سے بھر پور احتجاج کے باوجود پاکستان پر ڈرون کا حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں خوشحال توری پر امریکی جاسوس طیاروں نے چھ میزائل داغے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے افراد مقامی تھے یا غیر ملکی۔یہ حملہ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمان کے اس مطالبے کے فورا بعد کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈرون حملوں کی بندش چاہتا ہے ۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد یہ تیسرا ڈرون حملہ تھا جن میں اب تک 26 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔