آئندہ انتخابات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، لطیف کھوسہ

latif khosa

latif khosa

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں نے صدر آصف علی زرداری کے پنجاب میں حکومت بنانے کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا آئندہ انتخابات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ پیپلزپارٹی لاہور کی صدر وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر مختلف رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت صدر زرداری کی وجہ سے ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عدالتی فیصلے کچھ بھی ہوں ، عوام نے پیپلز پارٹی کو پذیرائی بخشی ۔ سردار لطیف کھوسہ گورنر پنجاب سابق وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیونے کہا کے خوشحال پنجاب کو کنگال کر دیا گیا ہے ، ن لیگ کو سندھ میں کچھ نہیں ملے گا۔

مولا بخش چانڈیو سابق وفاقی وزیر قانون قائد حزب اختلاف پنجاب راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ دوہزار آٹھ کے انتخابات میں آزاد ارکان کو ساتھ ملا لیتے تو پیپلز پارٹی کی حکومت بن جاتی۔ راجہ ریاض قائد حزب اختلاف پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے صدر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو کہتے ہیں کرتے ہیں۔ کارکن ان کا ساتھ دیں۔