پنجاب حکومت کا رمضان پیکج ناکام ہوگیا، پرویز الہی

Ch Pervez elahi

Ch Pervez elahi

پنجاب (جیوڈیسک)نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ڈرامہ کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا رمضان پیکیج ناکام ہوگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پرویزالہی نے کہاکہ اگر شہبازشریف چوہدری شجاعت حسین کا فارمولا قبول کرلیتے تو پنجاب میں بجلی کا بحران نہیں ہوتا۔

پرویزالہی نے کہا کہ حکومت کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ڈھائی ارب روپیسے بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا رمضان پیکج ناکام ہوگیا۔ عوام سستی اشیاکیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔