بھارت: ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی،5 افراد ہلاک

Indian Train

Indian Train

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے پانچ مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تھانے ریلوے اسٹیشن کے قریب باندرا دھیرادون ایکسپریس کی تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔

اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر ٹرین میں لگی آگ پر قابو پالیا، جبکہ جلی ہوئی بوگیوں سے 5 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔