بھارت کا امریکہ کیخلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں جانے کا فیصلہ

visa

visa

بھارت(جیوڈیسک)بھارت نے ویزہ فیسوں میں اضافے کے معاملے پر امریکہ کیخلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ڈبلیو ٹی او میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ہنرمند بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فیس میں ممکنہ طور پر آئندہ اکتوبر سے اضافہ کرنے کا اعلان قلیل مدت کے لیے کنٹریکٹ پر بھیجے جانے والے بھارتیوں کیخلاف زیادتی کا باعث اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے اس فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو بھارت ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے رابطہ کرسکتا ہے اور ڈبلیو ٹی او میں اس امریکی زیادتی کے تمام شواہد کے ساتھ جائیں گے۔