بھارت کا ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کا فیصلہ

India Iran

India Iran

انڈیا : (جیو ڈیسک)بھارت نے آئندہ سال ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکا کا کہناہے کہ تیل کی فروخت میں ایران کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں جون سے لگائی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سڈنی میں یورپی ذرائع کہناہے کہ بھارت امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے ایرانی تیل پر انحصار ختم کرنے کی کوشش شروع کررہاہے۔ امریکا اعلان کرچکاہے کہ ان کمپنیوں پر روان سال جون سے پابندیاں لگائی جائیں گی جو ایران کو تیل کی فروخت میں مدد کرتی ہیں۔

بھارت ایران سے تیل خرید کر اسے صاف کرتاہے اور اسے عالمی اورمقامی مارکیٹ میں فروخت کرتاہے۔فیصلے کے تحت بھارت کی منگلور ریفائنری اور پیٹروکیمکلز ایران سے چوالیس فیصد سے اسی ہزار بیرل تیل یومیہ کم خریداکریں گی۔