بھارت کا براہموس کروز میزائل کا تجربہ

India Brahmos Missile

India Brahmos Missile

بھارت (جیوڈیسک) نئی دہلی بھارت نے 290 کلو میٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل، براہموس کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ بھارتی بحریہ نے 290 کلو میٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل،براہموس ، کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

براہموس ،300 کلوگرام وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔بھارتی بحریہ نے صبح کے وقت گوا کے ساحلوں سے براہموس کا تجرباتی فائر کیا گیا۔بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کامیاب ٹیسٹ فائر پر براہموس کو بھارتی فوج میں شامل کر لیا گیا ہے۔