فرانس : پولیس کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ، ایک شخص ہلاک

France Police

France Police

فرانس (جیوڈیسک) پیرس فرانسیسی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک شخص کو ہلاک کر دیا، جبکہ دہشت گردی نیٹ ورک سے منسلک 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق فرانس کے متعدد شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران جب پولیس نے اسٹراس برگ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ادھر پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے سے ایک مسلح شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔